17 جون 2014 - 11:08
تحریک جہاد اسلامی فلسطین: صہیونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی رکن نے صہیونی حکومت کے فلسطینیوں پر جاری حملوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

ابنا: تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ایک رہنما خالد البطش نے اعلان کیا ہے اگر غرب اردن کے شہر الخلیل پر صہیونی حکومت کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو فلسطین کی مزاحمت خاموش تماشائی نہیں رہے گی بلکہ صہیونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے غرب اردن کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں اپنے دو ہزار فوجیوں کو تعیینات کردیا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی فوج نے اپنے تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد 80 فلسطینیوں کو غرب اردن میں گرفتار کرلیا۔ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ، فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ان تین فوجیوں کی سرنوشت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ فلسطینی انتظامیہ سے وابستہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے ترجمان عدنان الضمیری نے نتن یاہو کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

.......

/169